ETV Bharat / international

سوشل میڈیا پر پاکستان کے وزیر کی کرکری - viral video of pakistan minister

پاکستان میں میڈیا کو انتظار کروانا وزراء کے لئے عام بات ہے لیکن اس بار پنجاب صوبے کے وزیر کو یہ کام مہنگا پڑا، اور وہ جیسے ہی میڈیا کے پاس پہنچے میڈیا نے ان کی پریس بریفنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے پوڈیم سے اپنے مائیک کو ہٹا لیا۔

Pakistan reporters
Pakistan reporters
author img

By

Published : Apr 15, 2021, 8:36 AM IST

ان دنوں پاکستان کے صوبے پنجاب کے ایک وزیر اور صحافی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی فائرل ہو رہی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں صحافی نے وزیر کی پریس کانفرنس کے بائی کاٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مائیک کو ہٹا لیا اور اس کے بعد سبھی میڈیا نمائندوں نے اپنے مائیک ہٹا لئے اور وزیر کو بنا بیان دئے مایوس اپنی گاڑی تک جانا پڑا۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کے وزیر کی کرکری

دراصل یہ معاملہ پنجاب صوبے کے قصبہ جہلم کا ہے، جہاں پیر کے روز پنجاب کے وزیر برائے محصول ملک محمد انور کے دو گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر نامہ نگاروں نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا اور اپنے مائیک کو پوڈیم سے ہٹا لیا۔

میڈیا کو انتظار کرانا پاکستان میں وزرا کے لئے عام بات ہے لیکن اس بار پنجاب کے وزیر کو یہ کام مہنگا پڑا اور سوشل میڈیا میں ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد وزیر کی کافی کرکری ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جیسے ہی پنجاب کے وزیر برائے محصول اور دیگر عہدیداران پہنچے تو صحافی ریاض گوندل نے کہا کہ "جہلم میں بدعنوانی عروج پر ہے، تمام سرکاری اہلکار فلاح و بہبود کے نام پر عوام کو لوٹ رہے ہیں۔"

صحافی نے کہا کہ "اب چونکہ آپ وقت پر نہیں آئے اور ہم پچھلے دو گھنٹوں سے انتظار کر رہے ہیں، آپ نے ہماری توہین کی، لہذا ہم بائیکاٹ کررہے ہیں۔"

گوندل سمیت مختلف نیوز اداروں کے صحافیوں نے صوبے کے وزیر کے بولنے کے پہلے ہی اپنے مائیک کو پوڈیم سے ہٹا لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.