پاکستان کے محکمہ صحت کا کہنا ہے 'ملک میں کورونا وائرس کے 100 نئے کسیز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1600 سے زائد ہو گئی ہے اور 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں'۔
پاکستان میں سب سے زیادہ کیسز ریاست پنجاب میں سامنے آئے ہیں، پنجاب میں 593 کیسز، سندھ میں 502، خیبر پختونخواہ میں 192، بلوچستان میں 141، اسلام آباد میں 43 اور گلکٹ و بلتستان میں 123 کیسز سامنے آئے ہیں۔
وہیں پاکستان کے زیر انتظام علاقہ کشمیر میں سب سے کورونا وائرس کے سب سے کم کیسز سامنے آئے ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اب تک 6 کیسز سامنے آئے ہیں، وہاں کے رہائشی حکومت سے خفا ہیں کیونکہ حکومت کی جانب سے متاثرین کے لیے علاقہ میں قرنطینہ سینٹرز بنائے گئے ہیں۔
اگر ہم بھارت کی بات کریں تو ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1600 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 27 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 34 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔