پاکستان میں سنیچر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے اور مختلف ایندھنوں کی قیمتوں میں تقریباََ چار سے سات روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
عمران خان حکومت نے قیمتوں میں اضافے کرنے کے پیچھے بین الاقوامی بازاروں میں اچھال کو ذمہ دار قرار دیا۔
پٹرول کی قیمت 3.86 روپے بڑھ کر 103.97 روپے فی لیٹر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت پانچ روپے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے۔ اس کے بعد پاکستان میں ڈیزل کی قیمت 106.46 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مٹی کا تیل اب 65.29 روپے فی لیڑ دستیاب ہوگا۔ اس کی قیمت 5.97 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت 6.62 روپے بڑھا کر62.86 روپے فی لیٹر کی گئی ہے۔