ETV Bharat / international

یو اے ای اور اسرائیل معاہدہ: پاکستان میں زبردست احتجاج - یو اے ای اور اسرائیل معاہدے کے خلاف پاکستان میں احتجاج

مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کے وجود کو اس وقت تک تسلیم نہیں کر سکتے، جب تک فلسطینیوں کی شرط پر فلسطین کا مسئلہ حل نہ ہو جائے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Aug 18, 2020, 5:30 PM IST

پاکستان کے کراچی شہر میں جماعت اسلامی سے وابستہ سینکڑوں کارکنان نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ہونے والے حالیہ سفارتی تعلقات کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

ویڈیو

کارکنان اپنے ہاتھوں میں بینر اور جھنڈے اٹھا کر فلسطین کی حمایت جبکہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

جماعت اسلامی کراچی کے صدر حافظ نعیم الرحمن نے دنیا بھر سے مطالبہ کیا ہے کہ پوری دنیا کو چاہیے کہ اسرائیل کی مذمت کی جائے اور اسرائیل کے خلاف سبھی کو اقدام اٹھانا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے ضم کے منصوبے کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔

مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کے وجود کو اس وقت تک تسلیم نہیں کر سکتے، جب تک فلسطینیوں کی شرط پر فلسطین کا مسئلہ حل نہ ہو جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان اسرائیل کو ایک ملک کے طور پر تسلیم نہیں کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات-اسرائیل کے اس اعلان پر محتاط ردعمل پیش کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.