ETV Bharat / international

امریکہ پاکستان سے پابندی ہٹاسکتا ہے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہفتہ کو واشنگٹن پہنچنے کے بعد امریکی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ اگر اسلام آباد اپنی کچھ پالیسیوں میں تبدیلی کرتا ہے تو اس کو دی جانے والی دفاعی امداد پر لگی روک کو ہٹانے پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔

author img

By

Published : Jul 21, 2019, 4:10 PM IST

امریکی انتظامیہ کے مطابق دفاعی امداد پر لگی روک کو ہٹانے پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔

مسٹر خان کے دورہ کے سلسلہ میں صحافیوں سے بات چیت میں امریکی افسر نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے کے لئے مسٹر خان کو دعوت دے کر امریکہ نے اسلام آباد کو ایک پیغام بھیجا ہے کہ رشتوں کو بہتر بنانے اور مستقل تعاون کی تعمیر کے لئے دروازہ کھلا ہے۔

پاکستان کو امریکی سیکورٹی مدد جاری رکھنے کے سلسلہ میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے افسر نے کہا’’سیکورٹی ا مداد اب بھی ملتوی ہے‘‘۔

ٹرمپ انتظامیہ نے جنوری 2018 میں پاکستان کی دفاعی ا مداد ملتوی کر دی تھی اور اس کے بعد یہ پہلی بار ہے جب کسی امریکی اہلکار نے اس معطلی کو ہٹانے کے امکان پربات چیت کی ہے۔

افسر کا کہنا ہے’’پاکستان کو دہشت گردی اور علاقائی امن کے تئیں اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرنا ہوگا‘‘۔

شیڈول کے مطابق 21 جولائی کو وزیراعظم عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قائم مقام ایم ڈی، عالمی بینک کے صدر اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.