ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشتواڑ کے گاؤں میں آگ بھڑک اٹھی، 90 مکانات جل کر خاکستر

14 اکتوبر کی سہ پہر ضلع کشتواڑ کے دور افتادہ گاؤں مروہ میں شدید آگ لگنے سے 90 مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

کشتواڑ کے گاؤں میں آگ بھڑک اٹھی، 90 مکانات جل کر خاکستر
کشتواڑ کے گاؤں میں آگ بھڑک اٹھی، 90 مکانات جل کر خاکستر (Etv Bharat)

کشتواڑ : جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے ایک دور افتادہ گاؤں میں پیر کو شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 90 گھر جلکر خاکستر ہوگئے۔ تاہم، یہ راحت کی بات ہے کہ اس خوفناک حادثہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی حبر نہیں ہے۔ حکام نے بتایا کہ شروع میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم کچھ ہی دیر میں آگ اطراف کے مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کی وجہ سے 90 سے زیادہ مکانات جلکر راکھ ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ پہلے آگ ایک گھر میں لگی اور آہستہ آہستہ پورے علاقے میں پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ تاہم بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ گنجان آبادی والے گاؤں مولویرواں میں پیر کی سہ پہر تقریباً 3.45 بجے ایک گھر میں رکھے بھوسے میں آگ لگی اور کچھ وقت میں ہی آگ قریبی مکانوں تک پھیل گئی۔ گاؤں کے زیادہ تر گھر لکڑی سے بنے تھے جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کشتواڑ میں دو بھائی غرقاب - Siblings Drown to Death

اطلاعات کے مطابق ایک گھر کے مالک نے سردیوں میں مویشیوں کےلئے چارہ بھوسا جمع کیا تھا تاہم اس میں آگ لگنے کی اطلاع ہے۔ حکام کے مطابق تحصیل وروان کے اس گاؤں میں فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں روانہ کی گئیں لیکن وقت رہتے وہ موقع پر نہیں پہنچ سکیں۔ ضلع کشتواڑ کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ آگ نے کافی تباہی مچائی ہے جس کی وجہ سے کئی خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔ بے گھر اور متاثرہ افراد کو امداد اور مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام نے گاؤں والوں کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.