حکومت نے پاکستان الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کے سلسلے میں اپوزیشن پارٹیوں کے ہنگامے کے خدشہ کے پیش نظر جمعرات کو یہ فیصلہ کیا۔
ڈان نیوز کی جمعرات کی رپورٹ کے مطابق ملک کی دو اہم اپوزیشن پارٹیوں -پاکستان مسلم لیگ -نواز (پی ایم ایل این) اور پاکستان پیپلس پارٹی(پی پی پی )نے دعوی کیا ہے کہ بغیر انہیں بھروسے میں لئے پارلیمنٹ کی مشترکہ میٹنگ بلائی گئی تھی جس کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا۔
صدر علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری معاملے میں پارلیمنٹ کو درکنار کرتے ہوئے’غیر آئینی کام‘ کرنے کےسلسلے میں اپوزیشن پارٹیوں کے سخت ردعمل اور ہنگامے کے ڈر سے اسے فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے دو ستمبر کو ہونے والی نیشنل اسمبلی کے باقاعدہ اجلاس کو بھی ملتوی کر دیا ہے۔