ETV Bharat / international

پاکستان: پولیس کا سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار

گذشتہ دنوں پاکستانی سیاست دانوں میں اس وقت ہنگامہ مچ گیا، جب امریکی شہری سنتھیا رچی نامی خاتون نے کہا تھا کہ سنہ 2011 میں پاکستان کے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے ان کے ساتھ ریپ کیا تھا، جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین نے دست درازی کی تھی۔

author img

By

Published : Jun 20, 2020, 4:41 PM IST

sdf
sdf

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بنی گالہ کی پولیس نے گذشتہ گئی دنوں سے سرخیوں میں رہنے والی امریکی شہری سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اگر سنتھیا رچی کے خلاف کارروائی مقصود ہے تو ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ سے رجوع کیا جائے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں پاکستانی سیاست دانوں میں اس وقت ہنگامہ مچ گیا، جب امریکی شہری سنتھیا رچی نامی خاتون نے کہا تھا کہ سنہ 2011 میں پاکستان کے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے ان کے ساتھ زنا بالجبر کیا تھا، جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین نے دست درازی کی تھی۔

اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ملک کی سابقہ وزیر اعظم بےنظر بھٹو پر بھی سنگین الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بے نظیر بھٹو اپنے شوہر آصف زرداری کی آشنا خواتین کے ساتھ اپنے گارڈ کے ذریعہ جنسی زیادتی کرواتی تھیں۔

حالانکہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سنتھیا رچی کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور پارٹی نے سنتھیا کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستانی میڈیا کے مطابق رحمن ملک نے سنتھیا رچی کو 50 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے جب کہ سنتھیا رچی نے یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.