ریاست جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہونے والے شدت پسندانہ حملے کے تناظر میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت قابل اعتماد معلومات فراہم کریں، وہ فورا کارروائی کریں گے۔
پاکستان کے وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خاں اپنے موقف پر قائم ہیں۔ اگر بھارت قابل اعتماد معلومات بھارت فراہم کرتا ہے تو پاکستان فوراً کارروائی کرے گا۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انھیں امن کا ایک موقع دیں، وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان یہ بیان وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کے نتاظر میں آیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک روز قبل ریاست راجستھان میں ایک ریلی کے دوران کہا تھا ' اگر عمران خاں واقعی پٹھان ہیں تو اپنی باتوں پر عمل کریں اور اپنے وعدے کو پورا کریں'۔
نریندر مودی نے کہا تھا کہ 'عمران خان نے کہا کہ وہ سچ بولتے ہیں، آج انھیں اس قول پر پرکھنے کا وقت ہے، ہم انتظار کریں گے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خاں کب اپنے وعدے پورے کرتے ہیں'۔
مودی نےکہا تھا کہ عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد انہیں فون کر کے کہا تھا کہ دونوں ممالک نے بہت لڑ لیا، آئیے مل کر غربت اور جہالت کے خلاف لڑیں۔ لہذا عمران خان اپنے وعدے پر عمل کریں۔
غور طلب ہے کہ پلوامہ میں ہونے والے شدت پسندانہ حملے کے نتیجے میں بھارتی نیم فوجی دستے کے تقریباً 40 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری پاکستان میں واقع شدت پسند تنظیم جیش محمد نے قبول کی تھی۔
بھارت نے اس حملے پیچھے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا ہے، جبکہ اس سے انکار کرتا ہے۔