ETV Bharat / international

عمران خان نے سری لنکا کے صدر سے ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال - سری لنکا کو 15 ملین ڈالر کی قرض کی پیش کش

عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد سری لنکا کے پہلے دو روزہ دورے پر ہیں۔ عمران خان نے سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر زور دیا۔

pakistan pm discusses multifaceted relationship with sri lanka, pitches for cpec for the island nation
عمران خان نے سری لنکا کے صدر سے ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
author img

By

Published : Feb 24, 2021, 10:57 PM IST

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مشترکہ شعبوں جیسے تجارت اور سیاحت پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان سری لنکا کے پہلے دو روزہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے کولمبو کے صدارتی سیکریٹریٹ میں صدر گوٹابایا راج پکشے سے ملاقات کی اور ان سے کئی اہم امور پر بات چیت کی۔

pakistan pm discusses multifaceted relationship with sri lanka, pitches for cpec for the island nation
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے

صدر گوٹابایا راج پکشے نے اس ملاقات کے بعد ٹویٹ کیا کہ 'پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے میری بامقصد گفتگو ہوئی۔ اس بات چیت میں بنیادی طور پر مشترکہ مفادات، جیسے تجارت، سیاحت اور زراعت میں ٹیکنالوجی کو اپنانا وغیرہ پر توجہ دی گئی جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوسکتا ہے'۔

کولمبو پیج نے اطلاع دی ہے کہ صدر گوٹابایا راج پکشے اور وزیر اعظم پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات پر طویل گفتگو ہوئی ہے۔ پاکستانی رہنما نے کہا کہ یہ مذاکرات بہت معنی خیز تھے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے سے بات چیت کرتے ہوئے

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے مابین زراعت میں معاون ٹیکنالوجی کے تبادلے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ان کا مقصد زرعی معیشت کو اس طرح آگے بڑھانا ہے کہ اس سے کاشتکاروں کو زیادہ آمدنی ہو اور صارفین سبسڈی والے قیمتوں پر پیداوار حاصل کریں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی زرعی معیشت سری لنکا سے ملتی جلتی ہے۔ اخبار نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے کاروبار کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ کے امکان پر بھی زور دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں چین کی ایک بات کو بہت سراہتا ہوں کہ انسانی تاریخ میں یہ واحد ملک ہے جس نے 30 سے 35 برس کے عرصے میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا ہے، اس سے قبل ایسا کبھی نہیں ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ کاروبار، کاروباری برادری اور سرمایہ کاری کی پشت پناہی کرنے کا حتمی مقصد غربت کا خاتمہ ہے، دولت پیدا کریں، غربت ختم کریں۔

pakistan pm discusses multifaceted relationship with sri lanka, pitches for cpec for the island nation
عمران خان نے سری لنکا کے صدر سے ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکا کی کاروباری برادری کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) منصوبے میں حصہ لینے کی دعوت دی جو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے اور اس سے سری لنکن کاروبار کو وسطی ایشیا تک اپنے کاروبار کو وسیع کرنے کا موقع ملے گا۔ گوادر کے ساحل سے ازبکستان اور وسطی ایشیائی ممالک سے منسلک ہوا جاسکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پی ای سی کے علاوہ ہمارے خصوصی اقتصادی زونز بھی ہیں جن میں صنعتیں لگانے کے لیے مراعات فراہم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملیشیا نے 1086 میانمار کے شہریوں کو ملک بدر کردیا

ملیشیا کے وزیر اعظم نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا

ایران نے جوہری تنصیبات کے اچانک معائنہ پر پابندی عائد کردی

وزیر اعظم نے کہا کہ یہی چیز برصغیر پر بھی نافذ ہوتی ہے، ہمیں اپنے مسائل تنازعات کے ذریعے نہیں بلکہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) بلوچستان میں گوادر بندرگاہ کو چین کے صوبہ سنکیانگ سے جوڑتا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جو خان ​​کے ہمراہ تھے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دفاعی تعاون کے لیے سری لنکا کو 15 ملین ڈالر کی قرض کی پیش کش کی ہے۔ یہ بات پاکستانی میڈیا میں آنے والی خبروں میں بھی کہی گئی ہے۔

ڈان اخبار کی خبر کے مطابق، قریشی نے کہا کہ پاکستان میں بدھ مت سے متعدد جگہیں وابستہ ہیں جو سری لنکا کے شہریوں کے لیے پرکشش سیاحتی مراکز ہوسکتی ہیں۔

قریشی نے کہا کہ سری لنکا کے عوام کو گندھارا یعنی بدھسٹ تہذیب میں دلچسپی ہوگی، ہم نے بدھسٹ سیاحوں کے لیے مزید ایسے مقامات بھی تلاش کیے ہیں اور پہاڑی اور مذہبی سیاحت کے ساتھ ہمارے پاس ساحلی سیاحت کے بھی بہت مواقع موجود ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان 23 فروری کو سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راج پکشے کی دعوت پر دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.