ETV Bharat / international

پاکستان: پارلیمنٹ کے اسپیکر نے 7 قانون سازوں پر پابندی عائد کردی - اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شہباز شریف کی تقریر کے دوران اجلاس میں خلل ڈالنے والے اراکین کو ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

پاکستان
پاکستان
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 3:08 AM IST

پاکستان کے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے بدھ کے روز حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے تین رکن سمیت سات اراکین اسمبلی کو ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ پارلیمنٹیرین اور حذب اختلاف کے رہنماوں نے بدسلوکی کی اور ایک دوسرے پر بجٹ کی کاپیاں پھینکی۔ جس کے بعد اسپیکر نے سات اراکین اسمبلی پر پابندی عائد کی ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا 'قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شہباز شریف کی تقریر کے دوران اجلاس میں خلل ڈالنے والے اراکین کو ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے کیونکہ ان کا برتاؤ "غیر پارلیمینٹری" اور "نامناسب" تھا۔ انہوں نے قوانین کی خلاف ورزی کی اور بار بار ہدایت کے باوجود ایوان کی کارروائی میں خلل پیدا کیا'۔

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے چھ قانون سازوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک ممبر کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ ان اراکین میں علی گوہر خان (مسلم لیگ ن)، چودھری حامد حمید (مسلم لیگ ن)، شیخ روحیل اصغر (مسلم لیگ ن)، فہیم خان (پی ٹی آئی)، عبد المجید خان (پی ٹی آئی)، علی نواز اعوان (پی ٹی آئی) اور سید آغا رفیع اللہ (پی پی پی) شامل ہیں۔

اسپیکر نے کہا کہ ان سبھی اراکین کو اگلے احکامات تک پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.