ETV Bharat / international

پاکستان نے بھارت کو امداد کی پیشکش کی - imran khan twitts to india

اب جبکہ پاکستان کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ رشتوں کو بہتر کرنے کی سمت میں ایک قدم اٹھایا گیا ہے تو یہ دیکھنے والی بات ہو گی کہ بھارت کی جانب سے اس پیشکش کا کس طرح سے جواب دیا جاتا ہے۔

سدف
سفد
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 4:54 PM IST

بھارت میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاون کے بعد بھارتی عوام کی ماہانہ آمدنی میں کمی کے بارے میں 'دی ایکسپریس ٹریبیون' نیوز پورٹل کا ایک لنک شیئر کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اظہار ہمدردی کے طور پر بھارت کو مالی تعاون دینے کی پیشکش کی ہے۔

ٹریبیون نے اپنی سرخی میں لکھا تھا کہ 'لاک ڈاؤن کے بعد سے 84 فیصد بھارتی گھرانوں کو ماہانہ آمدنی میں کمی کا سامنا کرنا پڑا'

اسی مذکورہ سرخی کے ساتھ ٹریبیون کی لنک کو اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ 'اس رپورٹ کےمطابق ہندوستان میں 34% گھرانوں کیلئےاضافی امداد کےبغیر ہفتہ بھر گزارہ بھی مشکل ہے۔ چنانچہ میں بھارت کی مدد کرنے اور نقد رقوم کی تقسیم کےکامیاب ترین پروگرام جسکی شفافیت اور عوام تک رسائی کی عالمی سطح پرتحسین کی گئی، کی تفاصیل فراہم کرنےکو تیار ہوں'

انہوں نے مزید لکھا کہ 'ہماری حکومت نے نادار شہریوں کو وباء کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے نہایت کامیابی سے 9 ہفتوں میں 10 ملین سے زائد خاندانوں میں شفاف ترین طریقے سے 120 ارب روپے تقسیم کئے'

پاکستان نے بھارت کو امدد کی پیشکش کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.