ETV Bharat / international

Covid Cases Rise in Pakistan: پاکستان میں کووڈ انفیکشن کے کیسز پانچ ہزار سے تجاوز - پاکستان میں اومیکرون ویرینٹ

پاکستان میں تقریباً ساڑھے پانچ ماہ کے بعد پہلی بار ایک دن میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھ کر 5034 تک Covid Cases Rise in Pakistan پہنچ گئی ہے ۔ یہ اطلاع منگل کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)National Command and Operations Center Pakistan نے دی۔

Pakistan logs over5034 Covid-19 cases for  a day
پاکستان میں کووڈ انفیکشن کے کیسز پانچ ہزار سے تجاوز
author img

By

Published : Jan 18, 2022, 11:04 PM IST

پاکستان میں تقریباً ساڑھے پانچ ماہ کے بعد پہلی بار ایک دن میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھ کر 5034 تک پہنچ گئیCovid Cases Rise In Pakistan ہے ۔ یہ اطلاع منگل کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے دی۔

ملک میں گزشتہ سال 4 اگست کو 5,661 کیسز سامنے آئے تھے۔ این سی او سی نے کہا کہ پاکستان میں اومیکرون ویرینٹ Omicron Variant in Pakistan کے مسلسل بڑھنے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کا مثبت تناسب 9.45 فیصد تک پہنچ گیا ہے ۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 10 نئی اموات ہوئی ہیں جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 29,029 ہو گئی ہے۔ وہیں ملک میں نئے کیسزکے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 13 لاکھ 33 ہزار 521 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Hamid Karzai Rejects Pakistan PM's Help: حامد کرزئی کا وزیراعظم عمران خان کی مدد لینے سے انکار

ملک کے جنوبی صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ 5 لاکھ 5 ہزار 930 کیسزدرج کئے گئے ہیں اور اس کے بعد صوبہ مشرقی پنجاب میں مجموعی 4 لاکھ 54 ہزار 372 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی نے کہا کہ اس مدت کے دوران کووڈ-19 کے 1,125 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ، جس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار 611 ہو گئی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.