ETV Bharat / international

کرتارپور راہداری: پاکستان کی بھارتی صحافیوں کو دعوت - پاکستانی وزرات خارجہ

بھارت اور پاکستان کے مابین کرتارپور کوریڈور اور اس سے متعلق تکنیکی امور پر تبادلۂ خیال کے لیے 14 جولائی کو دوسرے دور کی میٹنگ ہو گی۔

Pakistan invites Indian media to attend 2nd meeting on Kartarpur corridor
author img

By

Published : Jul 9, 2019, 1:12 PM IST

پاکستان نے بھارت کے ساتھ کرتارپور کوریڈور اور اس سے متعلق تکنیکی امور پر تبادلۂ خیال کے لیے بھارتی صحافیوں کو دعوت دی ہے۔

پاکستان نے کہا ہے کہ اجلاس میں حصہ لینے کے لیے بھارتی صحافی ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے پیر کو دیر شام ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔

pakistan-invites-indian-media-to-attend-2nd-meeting-on-kartarpur-corridor-1
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا ٹوئٹ۔

محمد فیصل نے ٹوئٹ کیا: 'پاکستان 14 جولائی کو واہگہ میں ہونے والی کرتارپور کوریڈور کی میٹنگ کے لیے بھارتی میڈیا کا خیر مقدم کرتا ہے۔ نئی دہلی میں واقع پاکستان ہائی کمیشن میں ویزا کے لیے درخواست کی جا سکتی ہے۔'

پاکستان نے دو جولائی کو بھارت کو مطلع کیا تھا کہ کرتارپور کوریڈور کھولنے کی شرطوں، خدوخال اور تکنیکی معاملات کے سلسلے میں دو معاہدے کے مسودے پر بات چیت کے لیے دوسری میٹنگ 14 جولائی کو واہگہ-اٹاری انٹیگریٹیڈ كمپلیكس میں ہوگی۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے 11 یا 14 جولائی کو میٹنگ کی تجویز رکھے جانے کی پیشکش کے بعد اس تاریخ کی تصدیق کی۔

دونوں ممالک کے حکام کے درمیان پہلے دور کی بات چیت 14 مارچ کو اٹاری-واہگہ سرحد پر ہوئی تھی۔ اس سلسلہ میں دوسرے دور کی بات چیت دو اپریل کو ہونے والی تھی لیکن پاکستان حکومت کی جانب سے کوریڈور کے ساتھ منسلک ایک کمیٹی میں خالصتان حامی لیڈر گوپال سنگھ چاؤلہ کی تقرری کے بعد بات چیت میں تعطل آ گیا تھا۔
اس کوریڈور سے پاکستان کے کرتارپور میں واقع دربار صاحب کو پنجاب کے گروداس پور میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب سے جوڑاجائے گا اور بھارت کے سکھ عقیدت مند آسانی سے آ جا سکیں گے۔

Intro:Body:

jeelani

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.