ETV Bharat / international

پاکستان میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے دوسری مرتبہ بند ہونے والے تعلیمی ادارے تقریباً 2 ماہ بعد دوبارہ کھل گئے ہیں۔ آج سے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں میں تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

pakistan has started reopening schools in phases after about two months of closure
پاکستان میں تعلیمی سرگرمیاں بحال
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 8:24 PM IST

پاکستان میں تقریبا 2 ماہ بعد تعلیمی سرگرمیاں آج سے بحال ہونے لگی ہیں۔

پاکستان میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

پاکستان میں حکومتی احکامات کے مطابق مرحلہ وار اسکولوں میں تدریسی عمل کا آغاز کیا جارہا ہے۔ پہلے مرحلے میں آج سے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں میں تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

pakistan has started reopening schools in phases after about two months of closure
پاکستان میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

علاوہ ازیں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک اور جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں یکم فروری سے شروع ہوں گی جبکہ اگر پاکستان کے کسی شہر میں انفیکشن زیادہ ہوئی تو وہاں چھوٹی جماعتیں نہیں کھولی جائیں گی اور جہاں کیسز کم ہوئے ہیں وہاں تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔

کراچی کے ٹرو کیئر اکیڈمی اسکول میں داخل ہوتے ہی طلبا نے اپنے ہاتھ سینیٹائز کیے اور کلاسیز شروع ہونے سے پہلے ہی اپنے اپنے ہاتھ دھوئے۔

کلاس میں طلبا دور دور بیٹھے ہوئے تھے اور سب نے چہرے پر ماسک لگا رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی بی 52 بمبار طیاروں کی مشرق وسطیٰ میں پرواز، ایران کی ناراضگی

اساتذہ فائزہ خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باوجود اسکولوں کو کھلا رکھا جائے۔

فائزہ نے کہا کہ 'ہم پہلے ہی تعلیم سے محروم ہوچکے ہیں، طلبا خالی دماغ کے ساتھ یہاں آرہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ طلبا نے آن لائن کلاسیز کے ذریعے کوئی تعلیم حاصل نہیں کی'۔

اساتذہ فائزہ خان

اس دوران طلبا نے کہا کہ وہ آئندہ امتحانات اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکول آنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ 25 جنوری سے پرائمری تا 8ویں کلاس کے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔ 18 جنوری کو نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کی کلاسیز شروع ہو جائیں گی جبکہ یکم فروری سے جامعات و دیگر اعلی تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.