ETV Bharat / international

عمران حکومت کو بجٹ سیشن میں واک اوور ملا - پاکستان کی قومی پارلیمنٹ

پاکستان میں عمران خان کی حکومت کو قومی پارلیمنٹ میں اس وقت واک اوور مل گیا جب حزب اختلاف کے رہنما شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سمیت ان کے اراکین کی اکثریت ایوان کی کارروائی سے غیر حاضر رہی۔

imran khan
عمران خان
author img

By

Published : Jun 27, 2021, 2:22 PM IST

پاکستان میں عمران خان کی حکومت کو قومی پارلیمنٹ میں مسلسل دوسرے سال واک اوور مل گیا اور 30 کھرب روپے سے زیادہ 49 مطالبات کو منظوری دے دی گئی۔

پاکستان کی قومی پارلیمنٹ میں ہفتے کے روز کے بجٹ کے منظور ہونے سے روکنے کے لیے اپوزیشن کی ہر ممکن کوشش کرنے کے دعویٰ کے باوجود 49 مطالبات کو منظوری مل گئی اور حزب اختلاف کے اراکین کے 967 کٹ موشن کو اکثریت کے ساتھ مسترد کردیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اراکین حزب اختلاف کی غیر سنجیدگی کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سمیت ان کے اراکین کی اکثریت ایوان کی کارروائی سے غیر حاضر رہی اس طرح بجٹ اجلاس کے اہم مرحلے کے دوران حکومت کو آسانی سے منظوری کا موقع مل گیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.