ETV Bharat / international

پاکستان میں کورونا وائرس کے سات معاملات کی تصدیق - پاکستان میں کورونا وائرس

دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعدا د میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس سے پاکستان بھی اچھوتا نہیں ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے سات معاملات کی تصدیق

author img

By

Published : Mar 9, 2020, 2:01 PM IST

پاکستان کے وزیر صحت ظفر مرزا نے اتوار کو بتایا کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے سات معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے۔

مرزا نے ٹویٹ پر کہا کہ کراچی کے ایک مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے ۔ لوگوں سے کسی بھی طرح کے رابطوں کو روکنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کا یہ ساتواں معاملہ ہے۔ ایک مریض کے مکمل طور پر ٹھیک ہو جانے کے بعد اسے ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اگر تمام شہری ذمہ داری سے کام کرتے ہیں تو اس وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔

جان هاپكنس یونیورسٹی کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وائرس کے اب تک 109،000 سے زائد معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 3800 سے زائد افراد اس کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں اسی درمیان تقریباً 60،600 لوگ اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.