ETV Bharat / international

عمران کو استعفی کے لیے آزادی مارچ کا 48گھنٹے کا الٹی میٹم

جمعیت علما اسلام۔ایف کے مولانا فضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے بینر تلے ہزاروں مظاہرین کے 'آزادی مارچ' نے عمران خان کو 'نقلی منتخب' وزیراعظم قرار دیتے ہوئے ان سے 48گھنٹوں کے اندر استعفی دینے کے لئے کہا ہے۔

عمران کو استعفی کے لیے آزادی مارچ کا 48گھنٹے کا الٹی میٹم
author img

By

Published : Nov 2, 2019, 12:37 PM IST

Updated : Nov 2, 2019, 7:43 PM IST

آزادی مارچ کی شروعات صوبہ سندھ سے ہوئی تھی۔ یہ کارواں بدھ کو پنجاب کے شہر لاہور پہنچا اور جمعرات کی رات اسلام آباد میں اپنا سفر ختم کیا۔

اپوزیشن جماعتوں نے جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے خلاف اشتعال انگیزتقریر کی۔ لیڈروں اور وہاں جمع مظاہرین نے وزیراعظم مسٹر خان کو استعفی دینے کے لئے دو دن کا الٹی میٹم دیا۔

پاکستان مسلم لیگ۔نواز (پی ایم ایل۔این) کے لیڈر احسان اقبال نے ’آزادی مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندے (مسٹر عمران خان) کی کوئی عزت نہیں بچی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک ایک منتخب حکومت برسراقتدار نہیں آتی، تب تک ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی۔

جمعیت علمائے اسلام۔ایف (جے یو آئی۔ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ حکومت نے کشمیر کے لوگوں کو تنہا چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے لوگ آزادی اور خود ارادیت کے لیے لڑیں گے۔

فضل نے بھی مسٹر عمران خان کو وزیراعظم کے عہدہ سے استعفی دینے کے لئے دو دنوں کی مہلت دی۔ انہوں نے کہاکہ ہم انہیں اب لوگوں کے جذبات سے کھیلنے نہیں دیں گے۔ ہم اب مزید صبر نہیں رکھیں گے۔ ہم انہیں دو دنوں کا وقت دے رہے ہیں۔ وہ خود استعفی دے دیں یا عوام کے پاس وزیراعظم کی رہائش گاہ میں گھسنے اور انہیں (عمران خان)کو گرفتار کرنے کی طاقت ہے۔

Intro:Body:

Pakistan cleric leading Azadi March gives PM Imran Khan 2-day ultimatum to resign

Conclusion:
Last Updated : Nov 2, 2019, 7:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.