ETV Bharat / international

پاکستان: مسجد میں دھماکہ، 15 ہلاک - پاکستان کا صوبہ بلوچستان

پاکستان کے شہر کوئٹہ کی ایک مسجد میں نماز مغرب کے وقت زور دار دھماکہ ہوگیا جس میں کم از کم 15 ہلاک اور 18 سے زائد افرادزخمی ہوگئے۔

مسجد میں دھماکہ
مسجد میں دھماکہ
author img

By

Published : Jan 10, 2020, 8:54 PM IST

Updated : Jan 11, 2020, 6:27 AM IST

پولیس کے مطابق یہ دھماکہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے کوئٹہ شہر کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں غوث آباد کے مقام پر ایک مسجد میں نماز مغرب کے دوران ہوا جہاں مسجد سے ملحق ایک مدرسہ دالعلوم الشریعہ بھی موجود ہے۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو محاصرہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں، زخمیوں کو سول اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

کوئٹہ پولیس کے ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) امان اللہ بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

سائٹ انٹیلجنس گروپ (SITE) کے مطابق حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے قبول کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی امان اللّٰہ پولیس ٹریننگ کالج سریاب روڈ پر تعینات تھے اور ایک ماہ قبل ان کے بیٹے کو بھی فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللّٰہ سمیت دیگر افراد کی شہاد ت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ 7 جنوری کو بھی کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو رش والے علاقے میں نشانہ بنایا گیا تھا، دھماکے کی جگہ بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jan 11, 2020, 6:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.