پی ای ایم آر اے نے 14 اگست کو اس سے متعلق ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دراصل، پاکستان نے یہ قدم بھارت کے ذریعہ جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کو منسوخ کرنے کے مخالفت میں اٹھایا ہے۔
ریگولیٹر نے کہا کہ ڈٹول ساپ، سرف ایکسل پاوڈر، پینٹین شیمپو، ہیڈ اینڈ شولڈر شیمپو، لائف بائے شیمپو، فاگ باڈی اسپرے، سنسلک شیمپو، نار نوڈلس، فیئر اینڈ لولی فیس فاش جیسے مصنوعات کے اشتہاروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
پی ای ایم آر اے آرڈینینس 2002 کے دفعہ 27(اے) کے ذریعہ سے پابندی عائد کی ہے۔
گذشتہ برس اکتوبر میں ریگولیٹری اتھارٹی نےبھارتی ٹیلی ویژن چینلوں کو نشر کرنے کی اجازت واپس لے لی تھی۔
واضح رہےکہ پاکستانی حکومت نے ان کے 73 ویں یوم آزادی (14 اگست، 2019) کو 'یوم یکجہتی کشمیر' کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔