ETV Bharat / international

سابق فوجی جنرل بلال اکبر سعودی عرب میں پاکستانی سفیر مقرر - معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے

پاکستان نے گذشتہ ماہ فوج سے سبکدوش ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو سعودی عرب میں اپنا نیا سفیر مقرر کیا ہے۔ وہ سفارت کار راجہ علی اعجاز کی جگہ لیں گے۔

pakistan appoints former military general as saudi envoy
پاکستانی کے سابق فوجی جنرل بلال اکبر
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 6:15 PM IST

پاکستان کے سابق فوجی جنرل بلال اکبر کی تقرری اس وقت ہو رہی ہے جب پاکستان اپنے خلیجی اتحادیوں کے ساتھ ڈگمگائے تعلقات کو پھر سے مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

pakistan appoints former military general as saudi envoy
پاکستانی کے سابق فوجی جنرل بلال اکبر

پاکستانی وزارت خارجہ امور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے ایک فوجی جنرل کو سعودی عرب میں اپنا نیا سفیر مقرر کیا ہے۔

وزارت کی طرف سے ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ ماہ فوج سے سبکدوش ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر سفارت کار راجہ علی اعجاز کی جگہ لیں گے۔

اکبر نے پاک فوج میں 20 برس سے زیادہ عرصے کے دوران متعدد اعلی عہدوں پر خدمات انجام دیں، جن میں چیف آف جنرل اسٹاف، راولپنڈی میں قائم ایکس کور کے کمانڈر رہنے کے علاوہ صوبہ سندھ میں پاکستان رینجرز کی سربراہی بھی شامل ہے۔

pakistan appoints former military general bilal akbar as saudi envoy
سابق فوجی جنرل بلال اکبر سعودی عرب میں پاکستانی سفیر مقرر

یہ بھی پڑھیں: ایران نے ٹرمپ، پومپیو سمیت سینئر امریکی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کیں

میڈیا رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں راجہ علی اعجاز دو برس تک خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اب سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے سفیروں کا پس منظر فوج سے ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی سے تھا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کے علاوہ معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف سعودی عرب میں سنہ 2017 سے فوجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.