اس معاملے میں اعتراض داخل کرنے کی میعاد ختم ہونے کے بعد کاؤنسل نے پاکستان کی یہ درخواست منظور کی۔
اقوام متحدہ نے حافظ سعید کو نجی بینک اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو نجی بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنےکی اجازت دیدی۔
پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل کی کمیٹی کو درخواست بھیجی گئی تھی کہ حافظ سعید کو ذاتی اخراجات کے لیے بینک اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔
سلامتی کونسل نے پاکستان کی درخواست منظور کرتے ہوئے حافظ سعید کو بینک اکاؤنٹ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت دیدی جو صرف ذاتی اخراجات پورے کرنے کے لیے استعمال ہو سکیں گے۔
درخواست کے مطابق پاکستان نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ حافظ سعید اپنے اہل خانہ کی کفالت کرنے والا واحد شخص ہے اور یہی شخص اپنے اہل خانہ کے نان و نفقہ کا ذمہ دار ہے۔
خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے حافظ سعید کے اثاثے منجمند کر دیئے تھے۔