ETV Bharat / international

Afghanistan Peace Process: 'افغانستان کی صورتحال کے لیے پاکستان کو ذمہ دارٹھہرانا غلط' - افغانستان کی موجودہ صورتحال

افغان صدر کے ذریعے افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو منفی بتائے جانے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

Pak PM Imran Khan says It is wrong to blame Pakistan for situation in Afghanistan

author img

By

Published : Jul 16, 2021, 7:09 PM IST

افغانستان کی موجودہ صورتحال کے لیے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کے افغان صدر اشرف غنی کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایسا کہنا بہت غلط بات ہے۔

صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں پاکستان کا کردار منفی رہا ہے اور ان کے اس بیان پر عمران خان نے جمعہ کے روز رد عمل کا اظہار کیا۔

عمران خان نے یہ بات ازبکستان کے اپنے دو روزہ دورے میں "وسطی اور جنوبی ایشیا کے علاقائی رابطے: چیلنج اور مواقع" کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر کہی، جہاں پر اشرف غنی نے افغان امن میں خلل ڈالنے کے لیے پاکستان کی سخت نکتہ چینی کی تھی اور اس کے کردار کو منفی قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Imran Khan on RSS: عمران خان کا آر ایس ایس پر حملہ

عمران خان نے کہا کہ "صدر اشرف غنی صاحب! میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال سے جس ملک پر سب سے زیادہ اثر پڑے گا وہ پاکستان ہے۔ افغانستان میں تشدد کی وجہ سے پچھلے 15 سالوں میں پاکستان میں ستر ہزار لوگ مرچکے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.