ذرائع کے مطابق امریکہ کی خفیہ سروس جو کہ سکیورٹی انتظامات کے ذمہ دار ہے، وہ عمران خان کی اس خواہش سے عدم اتفاق رکھتے ہیں ۔
امریکہ کے مقامی حکام، جو غیر ملکی رہنماؤں کے دورے کے دوران واشنگٹن ٹریفک کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے بھی اس بات غیررضامندی ظاہر کی ہے۔
غیر ملکی رہنما اکثر ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں۔ اگر عمران خان پاکستانی سفیر کی رہائش گاہ میں قیام کرتے ہیں تو سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ٹریفک پر کافی اثر پڑے گا۔
واضح رہے کہ عمران خان اس ماہ کے آخر میں امریکہ کے دورے پر جائیں گے۔