ہفتہ کے روز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان نے کووڈ-19 کی موجودہ لہر کے تناظر میں بھارت کو راحت اور مدد کی پیش کش کی ہے۔
کووڈ 19 کی موجودہ لہر کے تناظر میں بھارت کے عوام سے یکجہتی کے اشارے کے طور پر، پاکستان نے سرکاری طور پر بھارت کو امداد کی پیش کش کی ہے ، جن میں وینٹیلیٹر ، بی۔پی اے پی ، ڈیجیٹل ایکس رے مشینیں ، پی پی ای اور دیگر متعلقہ اشیاء شامل ہیں۔ قریشی نے ایک ٹویٹ میں لکھا۔"ہم انسانیت اول کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں ،"
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے ایک ٹویٹ میں کہا ، "پاکستان اور بھارت کے متعلقہ حکام امدادی سامان کی فوری فراہمی کے لئے طریقہ کار پر کام کرسکتے ہیں۔
جبکہ ہفتے کے روز ، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کووڈ-19 کی "خطرناک" دوسری لہر کے درمیان بھارت کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔
خان نے ایک ٹویٹ میں لکھا ، "میں بھارتی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کیونکہ وہ کووڈ 19 کی خطرناک لہر کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ہمارے پڑوس اور دنیا کے وبائی امراض میں مبتلا ان تمام لوگوں کےلیےہماری دعائیں ہیں۔"