ETV Bharat / international

پرویز مشرف کیس میں حکومت سپریم کورٹ میں اپیل کرسکتی ہے

پاکستان کے سابق وزیر قانون اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملک سے غداری کے معاملے میں سابق صدر پرویز مشرف کو ملی سزا کے خلاف حکومت سپریم کورٹ میں اپیل کرسکتی ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف
سابق صدر پرویز مشرف
author img

By

Published : Dec 24, 2019, 4:47 PM IST

پاکستانی میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی غیر حاضری میں بھی ان کی طرف سے سپریم کورٹ میں عذر داری دائر کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ایک خصوصی عدالت نے 17 دسمبر کو سابق فوجی سربراہ کو موت کی سزا سنائی تھی۔ انہیں تین نومبر سنہ 2007 کو ملک میں ایمرجنسی لگانے کے معاملے میں یہ سزا سنائی گئی تھی۔

اس ضمن میں بابر اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ایس سی ایم آر 1999، 1719 صفحات کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ملزم کی غیر موجودگی میں یہ عذر داری دائر کی جاسکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ جس وقت دیا تھا یہ اس وقت کے چیف جسٹس ارشاد حسین تھے۔

انہوں نے بتایا کہ 'حکومت مشرف معاملے میں قانونی اور آئینی عمل اپنائے گی اور فیصلے کے خلاف کورٹ کا بھی رخ کرسکتی ہے'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.