پاکستانی حکومت نے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا کی مدت ملازمت کی توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع طلب کی ہے، ساتھ ہی متفرق عرضیاں بھی داخل کی ہے۔
عرضی میں سپریم کورٹ سے گذارش کی گئی ہے کہ فوجی سربراہ کی مدت ملازمت کی توسیع میں اس وقت تک روک لگائی جائے جب تک حکومت کی جانب سے دائر کردہ نظرثانی کی درخواست پر فیصلہ نہیں آجاتا۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس 28 نومبر کو سپریم کورٹ کی سہ رکنی بینچ نے جاوید باجوا کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کا فیصلہ دیا تھا۔
اسی سلسلے میں حکومت کی جانب سے 26 دسمبر سنہ 2019 کو سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی عرضی داخل کرکے عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا گذارش کی گئی تھی۔