ETV Bharat / international

دلیپ کمار اور راج کپور کا گھر خریدنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز - Pakistan news

پاکستان کی خیبرپختونخوا حکومت نے بھارتی لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو خریدنے کے لیے قانونی عمل کا آغاز کر دیا ہے۔

دلیپ کمار اور راج کپور کے گھر خریدنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 4:14 PM IST

حکومت نے ان کے آبائی گھروں کو خریدنے کے لیے تحویل اراضی ایکٹ 1894 کے تحت دفعہ 6 اور دفعہ 17 نافذ کر دی ہے۔ اس کے تحت اب حکومت دونوں گھروں کا قبضہ حاصل کر سکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان دفعات کو نافذ کرنے کے بعد حکومت اگلے مرحلے میں دفعہ 9 نافذ کر کے مالکان کو سرکاری طور پر مقرر کردہ رقم وصول کرنے کی دعوت دے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے ڈپٹی کمشنر کے حق میں فنڈز ریلیز کیے جائیں گے جس کے بعد وہ زمین مالکان کو وہ رقم ادا کریں گے۔ دلیپ کمار کا مکان چار مرلہ یعنی 101 مربع میٹر زمین پر بنا ہوا ہے۔ پاکستان کے محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے اس کی قیمت 80.56 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ راج کپور کے پاکستان کے محکمہ آثار قدیمہ کے ذریعہ چھ مرلہ مکان یعنی 151.75 مربع میٹر میں بنائے گئے مکان کو فروخت کرنے کے لیے 1.50 کروڑ روپیے مقر کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ماکیٹ کی قیمت نہ دینے پر ان زمین مالکان نے فروخت کرنے سے انکار کیا تھا۔

دلیپ کمار کے آبائی گھر کے مالک نے اس جائیداد کے لیے 25 کروڑ روپے اور راج کپور کے پشاور میں آبائی گھر کے مالک نے 200 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ وہیں، حکومت نے دعویٰ کیا کہ جائیداد کی اہمیت اور افادیت کی وجہ سے مالکان زیادہ قیمتوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

راج کپور کے آبائی گھر کو کپور حویلی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ حویلی قصہ خوانی بازار میں واقع ہے۔ سن 1918 سے 1922 کے درمیان لیجنڈری اداکار کے والد پرتھوی راج کپور نے تعمیر کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.