ETV Bharat / international

Pak China partnership: 'پاک چین شراکت داری علاقائی امن واستحکام کیلئے انتہائی اہم'

author img

By

Published : Jul 30, 2021, 12:31 PM IST

Updated : Jul 30, 2021, 1:29 PM IST

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے پابند عہد ہیں۔

Pak-China partnership becoming increasingly important for regional peace

پاکستان اور چین کے مابین پارٹنرشیپ میں بہتری کا ہونا علاقے میں امن و استحکام اور سکیورٹی کے لحاظ سے بہتر ہے۔ مذکورہ باتیں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کے روز کہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے پابند عہد ہیں۔

پاک فوج کے ایک بیان کے مطابق وہ چائنیز پیپل لیبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کے 94 ویں سالگرہ کے موقع پر پاک فوج کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ ترقی پذیر سلامتی کے معاملے میں علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان چین کی شراکت داری تیزی سے اہم ہوتی جارہی ہے۔ ہمارا ماضی اور حال گواہ ہے کہ ہم کبھی بھی چیلنجز سے پیچھے نہیں ہٹتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایل اے اور پاک فوج ہتھیاروں کے معاملے میں بھائی کی طرح ہیں اور ہمارے تعلقات اپنے اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

دونوں ممالک کے مابین گہرے تعلقات کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے باجوہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات مضبوط تھے اور چیلنجیز سے مقابلے میں بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے پی ایل اے کی قیادت کو بھی مبارکباد پیش کی اور چین کے دفاع، سلامتی اور ملک سازی میں اس کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر چین کے ڈیفنس سے منسلک میجر جنرل چن وینرنگ نے بھی خطاب کیا۔

چین کے صدر شی جنپنگ کے اس نظریہ کو یاد کرتے ہوئے کہ پاک آرمڈ فورسز پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کا اصل جز ہے، ڈیفنس سے منسلک میجر جنرل نے کہا کہ چین پاکستان ہمیشہ دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ دنیا کی صورتحال کیسے بدلی جائے، ہم اپنی قومی خودمختاری کے تحفظ، علاقائی سالمیت اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Taliban Relation: 'پاکستان طالبان کی کارروائی کا ذمہ دار نہیں'

پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ اور چینی سفارتخانے کے دیگر عہدیداروں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

Last Updated : Jul 30, 2021, 1:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.