ETV Bharat / international

سری لنکا میں دو ہزار سے زائد بھارتی سیاح پھنسے

کورونا وائرس کے باعث سری لنکا میں لاک ڈاؤن کے بعد دو ہزار سے زائد بھارتی شہری وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔

author img

By

Published : Mar 27, 2020, 11:42 PM IST

over
over

کورونا وائرس کے باعث سری لنکا میں لاک ڈاؤن کے بعد دو ہزار سے زائد بھارتی شہری وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔

حکومت کے ذریعہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 16900 سیاحوں میں سے 2 ہزار سے زائد بھارتی ہیں جو لاک ڈاؤن کے باعث سری لنکا میں پھنس گئے ہیں۔

سری لنکا میں دو ہزار سے زائد ہندوستانی سیاح پھنسے

سری لنکا ٹورزم اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق سری لنکا میں پھنسے ہوئے سیاحوں میں بھارتی سب سے زیادہ 2،439 ہیں، اس کے بعد چینیوں کی تعداد 2،167 ہے۔

یہ اعدادوشمار سری لنکا کے اس بیان کے ایک دن بعد جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے وہ کسی بھی ملک سے چارٹرڈ پروازوں کو یہاں اترنے اور سری لنکا میں پھنسے ان ممالک کے شہریوں کو باہر لے جانے کی اجازت دے گا۔

لاک ڈاؤن کے بعد سری لنکا میں سب سے زیادہ بھارتیہ سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔

گذشتہ ہفتے سے سری لنکا نے آنے والی پروازوں کے لئے اپنے بین الاقوامی ہوائی اڈے بند کردیئے تھے اور کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لوگوں کو بیرونی سفر چھوڑنے کو کہا تھا۔

سری لنکا میں اب تک کوویڈ 19 میں تصدیق شدہ 104 واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ 200 سے زائد دیگر زیر مشاہدہ ہیں۔

سری لنکا میں پہلا کوویڈ 19 کا معاملہ ایک چینی خاتون سیاح کے طور پر دیکھا گیا تھا، جو رواں ماہ کے اوائل میں ٹھیک ہو کر واپس اپنے ملک لوٹ گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.