ETV Bharat / international

Volcano Erupts in Indonesia: انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 13 افراد ہلاک، 98 زخمی - انڈونیشیا میں حادثہ

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ماؤنٹ سیمیرو کا آتش فشاں پھٹنے Eruption of Semeru Volcano in Indonesia سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈیزاسٹر ایجنسی حکام کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کو گرم راکھ سے جلنے کے زخم آئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ماؤنٹ سیمیرو کا آتش فشاں Semeru volcano اس سے پہلے جنوری میں پھٹا تھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Over dozen people dead in eruption of Semeru volcano in Indonesia
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 13 افراد ہلاک، 98 زخمی
author img

By

Published : Dec 5, 2021, 10:58 PM IST

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے ماؤنٹ سیمیرو آتش فشاں پھٹنے Eruption of Semeru Volcano in Indonesia سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور 98 دیگر زخمی ہو گئے ہیں، کئی گھر، سڑکیں اور پل راکھ میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

آتش فشاں پھٹنے Volcano in Indonesia سے نزدیکی علاقے کے لوگ خوفزدہ ہو کر جان بچانے کے لیے بھاگے، راکھ اور دھویں سے علاقے میں اندھیرا چھا گیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی) نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ آتش فشاں پھٹنا ہفتہ کی سہ پہر 03:10 (مقامی وقت) پر ہوا۔ آتش فشاں کے نزدیکی علاقوں سے ہزاروں افراد کو کیمپوں میں منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے ہزاروں افراد متاثر

اسپین کے لا پالما جزیرے میں آتش فشاں پھٹنے سے 5 ہزار افراد کی نقل مکانی

بی این پی بی کے ترجمان عبدالمہری کے مطابق دو لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے جب کہ دیگر لاشوں کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ زخمیوں میں دو حاملہ خواتین بھی شامل ہیں، جو قریبی ہیلتھ سنٹر میں زیر علاج ہیں۔ اس دوران 902 افراد کو گاؤں کے ایک ہال، ایک اسکول اور ایک مذہبی مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

جاوا کا بلندترین ماؤنٹ سیمیرو انڈونیشیا کے 130 فعال آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.