امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر عابدہ حسین کے سنسنی خیز دعویٰ کے بعد پاکستان کی سیاست میں بھونچال آگیا ہے۔
عابدہ حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہلاک شدہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی حمایت حاصل تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اسامہ نے نواز شریف کو بھی رقم بھی فراہم کرتے تھے۔
عابدہ حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف اسامہ سے رقم وصول کرتے تھے ۔
ایکسپریس ٹریبیون نے عابدہ حسین کے حوالے سے بتایا کہ 'ہاں ، اس نے (اسامہ بن لادن) نے ایک بار میاں نواز شریف کی حمایت کی تھی۔ تاہم یہ ایک پیچیدہ کہانی ہے۔
اس نے (اسامہ) عام طور پر نواز شریف کے لئے مالی مدد فراہم کی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی عوام نے بھی اسامہ کو پسند کیا تھا۔
مزید پڑھیں:'اپوزیشن اختلاف کے باوجود متحد'
عابدہ حسین نے نواز شریف پر ایک ایسے زمانہ میں الزام لگایا ہے جب کہ تحریک انصاف کے رہنما فاروق حبیب نے نواز شریف پر غیرملکی فنڈنگ کا الزام لگایا ہے۔
فاروق حبیب نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ پلٹنے کے لیے پاکسانی پارلیمان میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لیے نواز شریف کو 10 ملین امریکی ڈالر دیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ 70 سالہ نواز شریف 1990-93 ، 1997-98 اور 2013-17ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔
شریف پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے سربراہ ہیں۔
سنہ 2017 میں انہیں بدعنوانی کے الزامات کے تحت سپریم کورٹ نے اقتدار سے بے دخل کردیا تھا۔
شریف اس وقت طبی وجوہات کی بناء پر لندن میں مقیم ہیں۔