ETV Bharat / international

کورونا: او آئی سی نے بھارتی مسلم اقلیت کو نشانہ بنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا

او آئی سی کی ویب سائٹ پر شائع کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سکریٹریٹ نے سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا سمیت سیاسی سطح پر مسلم مخالف جذبات پیدا ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جہاں بھارتی مسلم اقلیت کو ملک میں کورونا وائرس پھیلانے کا ملزم قرار دیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 20, 2020, 5:49 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:02 PM IST

سدف
فدس

اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری نے بھارت میں مسلم مخالف جذبات کے خلاف اور اسلامو فوبیا سے متعلق گہرے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جہاں مسلم اقلیت کو دانسہ طور پر ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے اور انہیں ملک میں کورونا وائرس کے پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔

او آئی سی کی ویب سائٹ پر شائع کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سکریٹریٹ نے سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا سمیت سیاسی سطح پر مسلم مخالف جذبات پیدا ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جہاں بھارتی مسلم اقلیت کو ملک میں کورونا وائرس پھیلانے کا ملزم قرار دیا گیا ہے۔

او آئی سی جنرل سکریٹریٹ نے کہیں بھی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ موجودہ دنیا کی صورتحال کچھ ایسی ہے کہ اس سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا میں زیادہ کوششوں، فعال تعاون اور یکجہتی میکانزم، اور اسی ملک کے تمام شہریوں کے درمیان مضبوط باہمی امداد کی ضرورت ہے۔

آئی پی ایچ آر سی نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں بڑھ رہے مسلم اقلیت کے خلاف اسلامو فوبیا کو روکنے اور مسلم اقلیت کے حقوق کا تحفط کرنے کی ضرورت ہے۔

او آئی سی کا بیان ایسی حالت میں آیا جب بھارتی مین اسٹریم میڈیا نے دہلی میں تبلیغی جماعت کو کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.