پاکستان میں حزب اختلاف 'پاکستان پیپلز پارٹی' نے عمران خان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکالنے میں ناکام رہی ہے۔
پاکستان کی میڈیا 'ڈان' کی رپورٹ کے مطابق پی پی پی نے الزام لگایا کہ پاکستان سے متعلق ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ قانونی مسودہ اور ہوم ورک کی کمی کے سبب آیا ہے۔
پی پی پی کے سینٹ میں پارلیمانی رہنما شیریں رحمن نے سوال کیا کہ حکومت کے عملے نے کام کو وقت پر کیوں نہیں مکمل کیا؟
انہوں نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں عملہ اپوزیشن کے خلاف ایجنڈا چلانے میں مسلسل مصروف تھا اور یہی ان کا مشغلہ تھا۔
واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے جمعہ کے روز لسٹ جاری کی تھی، جس میں پاکستان کو مسلسل گرے لسٹ میں رکھا گیا ہے اور یہ سلسلہ مزید چار ماہ کے لیے فروری سنہ 2021 تک جاری رہے گا۔