پاکستان کے اطلاعات و نشریات کے وزیر شبلی فراز نے جمعہ کے روز ملک کی موجودہ معاشی زبوں حالی کے لیے اپوزیشن کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ سرکاری ادارے گذشتہ 40 سے 50 برسوں میں مکمل تباہ ہو چکے ہیں۔
شبلی فراز نے ایوان بالا سینیٹ میں کہا اپوزیشن کہتا ہے کہ افراط زر میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن وہی اس کی بنیادی وجہ ہے۔ یہ اپوزیشن کی پالیسیوں اور گذشتہ 40 سے 50 برسوں میں سرکاری اداروں کے زوال کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کی جانب سے بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے سبب عوام کو اعلیٰ افراط زر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ محض دو برسوں میں گذشتہ پانچ دہائیوں میں معیشت کو ہوئے نقصان کو ٹھیک نہیں کر سکتے ہیں۔
غور طلب ہے کہ ملک میں مہنگائی کے سلسلے میں ان دنوں اپوزیشن حکومت پر جارحانہ ڈھنگ سے حاوی ہونے کی تگ میں سرگرداں ہے۔
وزیر نے زور دے کر کہا کہ حکومت عوام کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہے اور کم آمدنی والے طبقات کے عوام کو افراط زر اور گھروں کے التزام کو قابو کرنے پرغور و خوض کیا جا رہا ہے۔