افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں ایک پولیس افسر ہلاک اور چھ شہری زخمی ہوگئے۔
کابل پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ پولیس افسر ڈیوٹی کے دوران اس وقت دم توڑ گیا جب پولیس ڈسٹرکٹ (پی ڈی) 11 کے خیر خانہ محلے میں پولیس کی گاڑی آئی ای ڈی کی زد میں آگئی۔
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ اور متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان: فوجی کارروائی میں 9 طالبان جنگجوؤں کی ہلاک کا دعوی
اس سے قبل شور بازار کی ایک دکان کے باہر ہونے والے آئی ای ڈی بلاسٹ میں 6 شہری زخمی ہوئے۔ اس طرح کی اطلاع کابل پولیس کے ترجمان فردوس نے دی۔