اوپیک پلس کا اجلاس آئندہ جمعرات کو سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد ہوگا جبکہ یہ اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منعقد کیا جائے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے منڈیوں پر دباؤ ہے۔ انہوں نے روس اور سعودی عرب کو قیمتوں میں استحکام کےلیے پیداوار کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ مارچ میں اوپیک پلس ممالک کے اجلاس میں ہونے والی بات چیت کسی نتیجے کے بغیر ختم کردی تھی جس کے بعد سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
اس سلسلہ میں سعودی عرب نے اوپیک پلس ممالک اور تیل پیدا کرنے والے دوسرے ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے تاکہ آئندہ کے لیے تیل کی پیداوار اور اس کی قیمتوں کے حوالے سے اتفاق رائے بنائی جاسکے۔