ETV Bharat / international

برازیل کا فیصلہ، اسرائیلی ریاست کے ناجائز قبضے کی حمایت: او آئی سی - برازیل کے تجارتی دفتر کے قیام کا اعلان قابل مذمت

خبروں کے مطابق 'او آئی سی' کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی یروشلم میں برازیل کے تجارتی دفتر کے قیام کا اعلان قابل مذمت ہے۔

او آئی سی
او آئی سی
author img

By

Published : Dec 22, 2019, 8:31 PM IST

ملیشیا کے دارالحکومت کولالمپور میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن کی سربراہی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اس میں 'او آئی سی'نے برازیل کی طرف سے بیت المقدس میں تجارتی دفتر کھولنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی، اور اسے غیرقانونی قدم قرار دیا۔

ویڈیو

خبروں کے مطابق 'او آئی سی' کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی یروشلم میں برازیل کے تجارتی دفتر کے قیام کا اعلان قابل مذمت ہے۔

برازیل حکومت کی جانب سے القدس سے متعلق تاریخی موقف کوتبدیل کرنا، بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کو نظر انداز کرنا، ایک افسوسناک عمل ہے۔

او آئی سی نے برازیل حکومت سے دفترکے قیام کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برازیل کا فیصلہ اسرائیلی ریاست کے ناجائز قبضے کی حمایت اور تاریخی شہر کے حوالے سے صہیونی ریاست کے متعصبانہ فیصلوں کی حمایت کے مترادف ہے۔

تنظیم کے سکریٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین کا مطالبہ ہے کہ برازیل کو چاہیے کہ وہ القدس کے حوالے سے بین الاقوامی قانون کا احترام کرے، اور سیاسی ذمہ داریوں کو یقینی بنائے تاکہ دو ریاستی حل کی راہوں کو ہموار کیا جا سکے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.