ETV Bharat / international

کورونا: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم اپنی نتخواہ میں کٹوتی کر دی - کورونا

وزیر اعظم نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگر نیوزی لینڈ میں لوگوں کے مختلف جماعتوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے کا وقت آتا تو یہ وقت آ گیا ہے۔

کورونا
کورونا
author img

By

Published : Apr 15, 2020, 6:46 PM IST

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈن نے بدھ کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اور دیگر اعلی عہدیداروں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عوام کی خاطر اپنی تنخواہوں میں 6 ماہ تک 20 فیصد کی کٹوتی کر دی ہے۔

ویڈیو

وزیر اعظم نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگر نیوزی لینڈ میں لوگوں کے مختلف جماعتوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے کا وقت آتا تو یہ وقت آ گیا ہے۔

انہوں نے اس بات کی وضاحت بھی کر دی کہ تنخواہوں میں کٹوتی علامتی ہے اور اس سے ملک کی مجموعی مالی حیثیت زیادہ متاثر نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہ کی کٹوتی کا اطلاق کابینی وزراء، سرکاری تنظیموں کے چیف ایگزیکٹوز، حزب اختلاف کے رہنما سائمن برجز اور اس کے علاوہ رضاکارانہ طور پر جو بھی شامل ہونا چاہیں وہ عمل کر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے یہ بھی واضح کر دیا کہ تنخواہوں میں کٹوتی کا اطلاق کسی بھی فرنٹ لائن اسٹاف جیسے ڈاکٹرز یا نرسز پر نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ جسنڈا آرڈن کی تنخواہ 2 لاکھ 86 ہزار امریکی ڈالر یعنی 2 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

نیوزی لینڈ میں اس وقت 1،386 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں، جس میں کل 9 اموات شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.