ETV Bharat / international

کورونا وائرس: چین میں مزید تین اموات - کورونا وائرس

چین میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) سے تین لوگوں کی موت ہوئی ہے اور انفیکشن کے 39 نئے معاملے درج کئےگئےہیں۔

Number of coronavirus cases in China reaches 80,967
کورونا وائرس: چین میں مزید تین اموات
author img

By

Published : Mar 20, 2020, 12:13 PM IST

قومی صحت کمیشن نے جمعہ کو بتایا کہ چین میں نئے کیسس میں بیجنگ سے چھ، گوآنگڈونگ صوبے سے 14، شنگھائی سے آٹھ، فوزیان سے تین، ہیئی لونگ زیانگ، لیواوننگ، ژیژیانگ، شیڈونگ، سیچوآن، گانسو، تیانجن شہر اور خودمختار خطہ گوآنگشی جوآنگ سے ایک ایک معاملہ درج کیاگیا جبکہ اب یہ تعداد بڑھ کر 228 تک پہنچ گئی ہے۔

کمیشن نے بیان میں کہا کہ 31 صوبوں میں کورونا وائرس کے 80967 معاملوں کی تصدیق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ اس وقت 6569 لوگ اس انفیکشن سے متاثر ہیں، جن میں 2136 لوگوں کی حالت نازک ہے۔ اس بیماری سے 3248 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور ٹھیک ہونےکے بعد 71150 لوگوں کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

مہاماری کی شروعات والے ہوبئی صوبے کے ووہان شہر میں پچھلے دودن میں کورونا وائرس کا کوئی بھی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

ہانگ کانگ میں 208 لوگوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوچکی ہے،جن میں چار مریضوں کی موت ہوگئی ہے اور 98 لوگوں کو اسپتالون سے چھٹی دے دی گئی ہے۔مکاؤ میں اس بیماری سے 70 لوگ متاثر ہیں اور 10 ٹھیک ہوچکے ہیں۔ تائیوان میں 108لوگ اس میں مبتلا ہیں،جن میں سے ایک کی موت ہوگئی اور 26دیگر ٹھیک ہوگئے۔

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے درمیان اسے عالمی مہاماری قرار دےدیا ہے۔جان ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں 243000لوگ اس سے متاثر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.