شام کے شمال مغرب میں واقع صوبے ادلب اور ملک کے شمالی صوبہ حلب کے مضافات میں شدید جنگ جاری ہے ۔ یہ اطلاع وار مانیٹر نے دی۔
انسانی حقوق کے شامی آبرزوریٹری نے بتایا کہ شام کے ادلب کے شمال مشرقی اورحلب کے مغربی مضافات میں شامی فوج نے جارحانہ حملہ شروع کردیا ہے۔
برطانیہ کے واچ گروپ نے بتایا کہ شامی فوج کے ہوائی حملے کے درمیان شمالی ادلب کے معرۃ النعمان میں پیش رفت جاری ہے اور باغیوں کی پوزیشن پر گولہ باری ہو رہی ہے۔
سیکورٹی فورسز ادلب کے ذریعہ حما اور حلب کے درمیان اہم شاہراہ کی حفاظت کے لئے شہر سے تین کلومیٹر دور ہے۔
ہفتے کے روز یہ پیشرفت دو روز بعد ہوئی ہے جب ادلب میں باغیوں نے جنوبی ادلب میں سرکاری فوج کے خلاف بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کی جس کے دوران انہوں نے مبینہ طور پر متعدد مقامات پر قبضہ کر لیا تھااور فوج کو پیچھے دھکیل دیا تھا۔
دریں اثنا آبرزرویٹری نے بتایا کہ فوجی تصادم کے نتیجے میں شہری مستقل طور سے حلب کے مغرب اور جنوب مغربی مٖضافات کو چھوڑ کر جارہے ہیں۔