ETV Bharat / international

شمالی کوریا: فوجی پریڈ میں بیلسٹک میزائل کی نمائش

شمالی کوریا نے جوہری طاقت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ایک بہت بڑی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا۔ اس پریڈ میں سب میرین لانچ کردہ بیلسٹک میزائل (ایس ایل بی ایم) کی نمائش بھی کی گئی۔

north korea holds huge military parade,vows nuclear might
شمالی کوریا: فوجی پریڈ میں بیلسٹک میزائل کی نمائش
author img

By

Published : Jan 15, 2021, 6:04 PM IST

شمالی کوریا کی جانب سے دارالحکومت پیانگ یانگ میں فوجی پریڈ میں طاقت کا مظاہرہ کیا گیا، جس میں کم جونگ ان نے کئی خامیوں کو تسلیم کیا اور ملک کو مزید طاقتور بنانے کے لیے عہد کیا۔

شمالی کوریا میں فوجی پریڈ کا انعقاد

پریڈ کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان سیاہ چمڑے کے کوٹ، دستانے اور کھال کی ٹوپی پہنے ہوئے مسکرا رہے تھے اور اپنے پاتھ لہرا رہے تھے۔

north korea holds huge military parade,vows nuclear might
شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کا سب سے طاقتور ہتھیار سب میرین لانچ کرنے والے بیلسٹک میزائل ایک کے بعد ایک چوک میں داخل ہوئے اور طاقتور انقلابی مسلح افواج اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہے تھے۔

شمالی کوریا میں فوجی پریڈ میں بیلسٹک میزائل کی نمائش

سرکاری میڈیا کے ذریعہ جاری کردہ تصاویر سے معلوم ہوا ہے کہ ایس ایل بی ایم پر Pukguksong-5 کا لیبل لگا ہوا تھا، جس میں ممکنہ طور پر Pukguksong-4 پر اپ گریڈ ہونے کا نشان لگایا گیا تھا، جس کا اکتوبر میں ایک بڑی فوجی پریڈ میں نقاب کشائی کی گئی تھی۔

کم جونگ ان نے ملک کو مزید طاقتور بنانے کے لیے عہد کیا

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: مندر کی حفاظت میں لاپروائی برتنے پر 12 پولیس اہلکار معطل

کارنیگی انڈوومنٹ برائے بین الاقوامی امن کے جوہری پالیسی پروگرام میں ایک سینئر فیلو انکیت پانڈا نے کہا کہ پریڈ میں' ایک نیا ماضی قریب میں دیکھا ہوا مختصر فاصلہ طے کرنے والا بیلسٹک میزائل' بھی پیش کیا گیا تھا۔

پریڈ میں شمالی کوریا کے سب سے بڑے بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں (آئی سی بی ایم) کی نمائش نہیں کی گئی ہے، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ امریکہ میں کہیں بھی حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کم جونگ ان کے تبصرے اور فوجی پریڈ کا مقصد امریکی حکومت پر دباؤ بنانا ظاہر ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کم جونگ ان کو ایک 'ٹھگ' کہا تھا اور سبکدوش ہونے جارہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس نے معنی خیز پیشرفت نہیں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.