امریکی حکام نے کہا ہے کہ وہ اس سال اگست میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈرون حملے Kabul Drone Strike میں ملوث امریکی فوجیوں یا افسران کو سزا نہیں دیں گے۔ اس حملے میں سات بچے سمیت 10 افراد مارے گئے تھے۔
یہ واقعہ طالبان کے ذریعہ ملک پر کنٹرول حاصل کرلینے کے بعد کابل سے امریکی فوجی انخلاء کے آخری دنوں میں پیش آیا تھا۔
کابل ڈرون حملے Kabul Drone Strike کے بعد امریکی حکام نے کہا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس کا خیال ہے کہ امدادی کارکن کی کار کا تعلق اسلامک اسٹیٹ کی مقامی شاخ ’آئی ایس کے‘ اسلامک اسٹیٹ خراسان سے ہے اور وہ کابل ہوائی اڈے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
لیکن تحقیقات کے بعد امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون Pentagon نے یہ تسلیم کیا تھا کہ 29 اگست کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈرون حملہ Kabul Drone Strike ایک افسوسناک غلطی تھی، اس لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔
گزشتہ ماہ شائع ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی داخلی جائزے کی منظوری پیر کو وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے دی تھی، جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ اس حملے میں ملوث فوجیوں پر کوئی تادیبی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کسی نے کوئی قانون نہیں توڑا تھا اور نہ ہی بدانتظامی یا غفلت کا کوئی ثبوت تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
پنٹاگان کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ سیکریٹری آف ڈیفنس لائیڈ آسٹن نے حملے کا اعلیٰ سطح پر جائزہ لیا اور جائزے کے بعد ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی کوئی سفارش نہیں کی گئی۔ جان کربی نے کہا کہ کسی فرد کا ذاتی سطح پر احتساب کرنے کے لیے یہ اتنا مضبوط کیس نہیں تھا۔
وہیں افغانستان میں موجودہ طالبان کی عبوری حکومت نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ اہلکاروں کو سزا نہ دینے کا اپنا فیصلہ واپس لے۔ترجمان بلال کریمی نے کہا کہ اگر امریکا کی نظر میں انصاف، انسانی حقوق اور انسانی وقار کا کوئی احترام ہے، تو یہ ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مجرموں کو سزا اور متاثرین کو معاوضہ دیں۔