ETV Bharat / international

بھارت - چین کے سرحدی تنازع پرکسی تیسرے فریق کی کوئی ضرورت نہیں: چین

author img

By

Published : May 29, 2020, 7:41 PM IST

چین کا بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جب گذشتہ دنوں ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں لکھا تھا کہ وہ بھارت چین کے سرحدی تنازع پر ثالثی کردار کی پیشکش کرتے ہیں۔

سدف
سدف

بھارت چین کے سرحدی تنازعات پر گذشتہ دنوں امریکی صدر کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کو چین نے ٹھکرا دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاو لیجیان کا کہنا ہےکہ بھارت اور چین کے سرحدی مسئلے پر کسی تیسرے فریق کو مداخلت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک بات چیت کے ذریعہ اس مسئلے کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارت چین کے سرحد کا معاملہ فی الحال کنٹرول میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اور بھارت کے پاس سرحد کے مسئلے پر مکمل طور پر سرحدی مکینزم اور اور بات چیت کا چینل ہے۔

اسی طرح بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستوا نے بھی کہا ہے کہ دونوں جانب ایک مستحکم مکینزم ہے۔ فوجی اور حکمت عملی کی سطح پر اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے اور اس کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ چین کا بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جب گذشتہ دنوں ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں لکھا تھا کہ وہ بھارت چین کے سرحدی تنازع پر ثالثی کردار کی پیشکش کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.