ETV Bharat / international

North Korea Missile Test: یو این ایس سی سے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی مذمت کرنے کی اپیل - شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی مذمت کرنے کی اپیل

امریکہ سمیت آٹھ ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے شمالی کوریا کے میزائل تجربات North Korean Missile Test کی مذمت کرنے کی اپیل کی ہے ان ممالک میں البانیہ، برازیل، برطانیہ، فرانس، آئرلینڈ، جاپان، ناروے اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شامل ہیں۔ Countries Urge UNSC to Condemn NK Missile Test

Eight countries urge UNSC to condemn North Korean missile test
یو این ایس سی سے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی مذمت کرنے کی اپیل کی
author img

By

Published : Feb 5, 2022, 6:21 PM IST

امریکہ اور آٹھ دیگر ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات North Korean Missile Test کی مذمت کرنے کی اپیل کی ہے۔ Countries Urge UNSC to Condemn NK Missile Test

جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ امریکہ اور دیگر ہم خیال ممالک نے شمالی کوریا کو اس کے حالیہ میزائل تجربے کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کی دوسری کوشش کی۔

قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے 30 جنوری کو میزائل کا تجربہ کیا تھا جو اس سال شمالی کوریا کی جانب سے کیا گیا ساتواں میزائل تجربہ North Korean missile test تھا۔

اس حوالے سے امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا، "شمالی کوریا کی جانب سے 30 جنوری کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل (آئی آر بی ایم) کا تجربہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ شمالی کوریا اس خطے کو مزید غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ ہم اس غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں"۔

یہ بھی پڑھیں: North Korea Missile Tests: شمالی کوریا نے رواں ماہ کا ساتواں میزائل تجربہ کیا

اقوام متحدہ میں اس بیان پر آٹھ ممالک البانیہ، برازیل، برطانیہ، فرانس، آئرلینڈ، جاپان، ناروے اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نمائندوں نے دستخط کیے۔

گرینفیلڈ نے کہا کہ ہواسونگ-آئی آر بی ایم 12 کا تجربہ شمالی کوریا کی طرف سے 2017 کے آخر سے کیا جانے والا سب سے طویل فاصلے کا تجربہ ہے۔ شمالی کوریا نے امسال سات میزائل میں سے نو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

ان ممالک نے کہا کہ وہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام اراکین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان خطرناک اور غیر قانونی کارروائیوں کی مذمت کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خاموشی شمالی کوریا کو عالمی برادری کو مزید چیلنج کرنے کی ترغیب دے گی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کو عام (ہلکا) کرنے، خطے کو مزید غیر مستحکم کرنے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.