ETV Bharat / international

این آئی اے کی ٹیم تحقیقات کے لیے کناڈا پہنچی - کناڈا میں این آئی اے

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیم دہشت گرد تنظیم سکھ فور جسٹس (ایس ایف جے) اور دیگر خالصتان حامی گروپوں ببر خالصہ انٹرنیشنل، خالصتان زندہ باد فورس اور خالصتان ٹائگر فورس کی غیرملکی فنڈنگ لنک کی جانچ کے لیے کناڈا گئی ہے۔

NIA team arrived in Canada to investigate
این آئی اے کی ٹیم تحقیقات کے لیے کناڈا پہنچی
author img

By

Published : Nov 6, 2021, 7:32 PM IST

علیحدگی پسند سکھ گروپوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کے درمیان رائل کنیڈین ماونٹیڈ پولیس (آر سی ایم پی) کی دعوت پر قومی تفتیشی ایجنسی (این ائی اے) کی اعلی سطح کی ٹیم کناڈا پہنچی ہے، تاکہ دہشت گردانہ وارداتوں کے سلسلہ میں جانچ اور دیگر مجرمانہ معاملات پر بات چیت میں بہتر تال میل قائم کیا جاسکے۔

این آئی اے کی ٹیم انسپکٹر جنرل آف پولیس کی قیادت میں 5 نومبر کو کناڈا پہنچی۔

ذرائع کے مطابق این آئی اے کناڈا میں دہشت گرد تنظیم سکھ فور جسٹس (ایس ایف جے) اور دیگر خالصتان حامی گروپوں ببر خالصہ انٹرنیشنل، خالصتان زندہ باد فورس اور خالصتان ٹائگر فورس سے غیرملکی فنڈنگ لنک کی جانچ کے لیے گئی ہے۔

سکھ فور جسٹس پر ہندوستانی حکومت نے دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے پابندی لگا رکھی ہے۔ این آئی اے کناڈا، برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، فرانس اور جرمنی سے ان علیحدگی پسند گروپوں کی غیرملکی فنڈنگ کی جانچ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اوٹاوہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے ایک بیان کے مطابق این آئی اے کی ٹیم نے آر سی ایم پی کے سینئر حکام کے ساتھ مل کر دہشت گردی اور کئی دیگر سنگین مجرمانہ امور پر چل رہی چھان بین پر ثبوت جمع کئے جانے پر تفصیلی بات چیت کی تاکہ ہندوستان اور کناڈا کے دونوں کی جگہوں پر ملزمان پر صحیح کارروائی کی جاسکے۔

کناڈا میں ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریا نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہندوستان۔کناڈا کی اسٹریٹجک شراکت داری سے جرائم اور دہشت گردی کی تحقیقات میں تعاون مضبوط ہوگا۔ ہندوستان اور کناڈا کو محفوظ رکھنے کے لیے آر سی ایم پی اور این آئی اے دونوں مل کر کام کر رہے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.