چین میں کورونا وائرس کے 22 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ چین کے قومی صحت کمیشن نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
کمیشن نے بتایا کہ 'ملک میں پیر کو کووڈ-19 کے 22 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں سے 13 معاملے گھریلو انفیکشن کے ہیں جبکہ 9 کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے۔'
کمیشن کے مطابق سبھی گھریلو معاملے بیجنگ میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ اس وبا کے سبب پیر کو ملک میں ایک بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔'
واضح رہے کہ 'دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 56 ہزار 657 سے تجاویز کر چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 247 ہو چکی ہے۔ کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔
وہیں بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 215 ہو چکی ہے۔