ETV Bharat / international

پاکستان میں کورونا کے 1664 نئے کیسز، 46 متاثرین کی موت

پاکستان میں کورونا انفیکشن کے 1664 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 46 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اتنے ہی اوقات میں جنوبی کوریا میں کورونا کے 2248 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

new cases of corona in pakistan
پاکستان میں کورونا کے 1664 نئے کیسز
author img

By

Published : Oct 2, 2021, 8:14 PM IST

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا انفیکشن کے 1664 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 46 افراد ہلاک ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔

ذرائع کے مطابق ملک میں اب تک 1248202 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ تاہم اس میں سے 1173،497 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھر لوٹ چکے ہیں۔ معلومات کے مطابق پاکستان میں فعال کیسز کی تعداد اب 46934 رہ گئی ہے۔ ساتھ ہی 3511 افراد کی حالت زیادہ نازک ہے۔

سنٹر کے مطابق جمعہ کو کورونا انفیکشن کی وجہ سے 46 افراد کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 27831 ہوگئی ہے۔ پاکستان کا جنوبی صوبہ سندھ کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے۔ اب تک یہاں 458697 لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مشرقی پنجاب میں متاثرہ افراد کی تعداد 432190 تک پہنچ گئی ہے

جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2248 نئے کیسزسامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 316020 ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سول میں 785 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ وہیں صوبہ گیونگی میں 757 اور مغربی بندرگاہی شہر انچیون میں 114 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔

کورونا انفیکشن میٹروپولیٹن کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ شہر سے باہر 565 افراد انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں جو کہ مقامی آبادی کا 25.4 فیصد ہے۔

اطلاعات کے مطابق انفیکشن کے 27 کیسز بیرون ملک سے آئے ہوئے لوگوں کے ہیں ۔ جس کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 14497 ہوگئی ہے۔

مزید سات متاثرین کی موت کے بعد انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2504 ہوگئی ہے۔ ملک میں شرح اموات 0.79 فیصد ہے۔

اطلاعات کے مطابق 1516 افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد قرنطینہ مرکز سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔ جس کے بعد انفیکشن کوشکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 277092 ہوگئی ۔ اس وقت شفایابی کی شرح 87.68 فیصد ہو گئی ہے۔

ملک میں ٹیکہ کاری مہم 26 فروری کو شروع کی گئی تھی جس میں 39585265 افراد ٹیکے لگوا چکے ہیں ۔ ٹیکہ کاری کے یہ اعداد و شمار کل آبادی کا 77.1 فیصد ہے۔ اب تک 51.8 فیصد آبادی یعنی 26574685 لوگ دونوں ٹیکے لگوا چکے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.