ETV Bharat / international

نیتن یاہو کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم - نیتن یاہو کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

نیتن یاھو اسرائیل کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیں عہدے پر رہتے ہوئے ایسے معاملے میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی سازش کا شکار ہوئے ہیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jul 26, 2020, 10:51 PM IST

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو یروشلم کی ضلعی عدالت نے اتوار کے روز بدعنوانی کے الزامات کا جواب دینے کے لئے آئندہ 6 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی۔

عدالت نے کہا کہ سماعت کے دوران الزامات کا جواب دینے کے لئے نتن یاہو کی موجودگی ضروری ہے۔ نیتن یاہو کو تین الگ الگ مقدمات کا سامنا ہے جن میں رشوت ستانی، دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت کا مقدمہ شامل ہے۔ ان مقدمات میں تین دیگر مدعا علیہان کو بھی سماعت کےلیے عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

نیتن یاھو اسرائیل کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیں عہدے پر رہتے ہوئے ایسے معاملے میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی سازش کا شکار ہوئے ہیں۔

نیتن یاہو کو اس وقت کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور ان کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کی وجہ سے بھی عام لوگوں کے غم و غصے کا سامنا ہے۔

اسرائیلی پولس نے اتوار کے روز کہا کہ ملک بھر میں نیتن یاہو کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں ہفتہ کی رات 12 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ نیتن یاہو کی حکومت کے لئے ملک بھر میں عوامی مظاہرے ہونا اچھی علامت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.