نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی سابق وزیراعظم پشپا کمال دہل اور مادھو کمار نیپالی نے مرکزی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج 17 جولائی کو طلب کردہ اجلاس کا آغاز ہوگا۔
وزیر اعظم اولی کے استعفیٰ کے مطالبے کے بارے میں مزید کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کیونکہ تمام فریقین اپنے سابقہ مطالبات پر قائم ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیپال کی کمیونسٹ پارٹی (این سی پی) کے رہنماؤں کی کثیر تعداد اس اجلاس میں شریک رہے گی۔
گذشتہ ماہ شروع ہونے والی مرکزی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارٹی دھڑوں کے مابین بڑھتے ہوئے اختلافات کے سبب موخر کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پراچنڈا پارٹی کے اعلی رہنما وزیر اعظم اولی کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ کہتے رہے ہیں کہ ان کے حالیہ بھارت مخالف تبصرے 'نہ تو سیاسی طور پر درست ہیں اور نہ ہی سفارتی لحاظ سے مناسب'۔
ان اختلافات میں اس وقت اضافہ ہوا جب اولی نے کہا کہ حکمراں پارٹی کے کچھ رہنما انھیں اقتدار سے ہٹانے کے لئے صف بندی کررہے ہیں۔
بتادیں کہ حالیہ دنوں اولی حکومت کی جانب سے تین بھارتی علاقوں کو نیپال میں شامل کرکے ایک نیا سیاسی نقشہ جاری کیا گیا تھا۔